
کراچی (ٹی این آئی )چئیرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اورڈی جی نیب کراچی بن کر سرکاری افسران سے لوٹ مار کرنے کے معاملے میں نیب کراچی نے تحقیقات میں 50 سے زائد سرکاری افسران اور تاجروں کوشامل تفتیش کرلیا۔
خالد سولنگی اور اس کا گروپ نیب افسران بن کر سرکاری افسران اورکاروباری افراد کو بلیک میل کرکے رقم لیتے تھے۔
خالد سولنگی کورقم دینےوالوں میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عامر خورشید بھی شامل ہیں ،اسپیشل ہوم سیکرٹری نےمقدمات سے بچنے کےلیے 80 لاکھ روپے ادا کیے، ایک تاجر نےبھی کروڑوں روپے ادائیگی کی۔
خالد سولنگی کو دبئی سےانٹرپول کے ذریعےگرفتارکرنےکےلیےوزارت داخلہ کودرخواست بھیج دی گئی ہے، جعلساز خالد سولنگی کے بیٹے عامر کو گزشتہ ماہ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔