پاکستان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے تینوں نام فائنل کرلیے،پرویز الہی نے بتادیا۔

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔

 

 چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان  اور ناصر سعیدکھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button