لاہور(ٹی این آئی)احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کے ریفرنس پر سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیاہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے ہیںٹریس ایبل نہیں ہیں، شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔
نیب نے ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا ء کا شکار تھی۔ نیب لاہور نے شہباز شریف سمیت سمیت دیگر کے خلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا،ایل ڈی نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے،من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا ۔