اہم خبریںپاکستان

ایل ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ سمیت 3افسسران اینٹی کرپشن کی حراست میں، ملزمان پرکروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپشن کے الزام میں ایل ڈی اے کے تین سینئر افسران کو گرفتارکیا ہے۔ان افسران نے ایک پارٹی سے غیر قانونی طور پر کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے 30 لاکھ روپے رشوت لی۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے سورس رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کئیں اور الزام ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے جن افسران کو گرفتارکیا ہے ان میں ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ونگ ii سلمان محفوظ ,ڈپٹی ڈائریکٹر طیب علی ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ اور کلرک اعجاز ستار شامل ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے 30 لاکھ روپے رشوت لیکر غیر قانونی طور پر پلان منظور کیا اور قومی خزانے کو تقریباً 8کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

جبکہ کلرک ایل ڈی اے اعجاز ستار نے رشوت کی رقم 30 لاکھ وصول کر کے ملزمان تک پہنچانے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔بعد ازاں ملزمان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اصل فائل ریکارڈ سے غائب کی مگر اینٹی کرپشن ٹیم نے جدید خطوط پر انکوائری کے دوران آفس کے کمپیوٹر سے ڈیٹا حاصل کر کے ملزمان کی کرپشن بے نقاب کر د

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button