پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کاروائی ، ایس ایچ او رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لاہور(ٹی این آئی) لاہور کے مشہور تھانے کا ایس ایچ او ہزاروں روپے رشوت لیتے پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا کر حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیل بھٹی نامی شخص نے ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے سامنے پیش ہوا اور درخواست دی کہ تفتیشی افسر اس کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے رشوت طلب کر رہے ہیں۔ جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے فورا چھاپہ مار ٹیم بھیجنے کے احکامات صادر فرمائے ۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایس ایچ او انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ لاہور عامر نزیر چیمہ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ملزم نے قتل کے ملزموں کو پکڑنے کے لئے شکایت کنندہ خلیل بھٹی سے پچاس ہزار رشوت وصول کی۔

ڈائریکٹر ویجلینس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مدعی نے بتایا کہ عامر چیمہ نے ملزموں کو پکڑنے کے لئے پچپن ہزار پہلے بھی رشوت لی تھی۔ عامر چیمہ نے شکایت کنندہ سے دو لاکھ روپے بطور رشوت طلب کئے ۔ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے حوالات بند کر دیا ہے۔ ملزم کو آج جوڈیشل ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button