انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی اڈے پر ایرانی حملے کا خطرہ، قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی

Editor Arshad Mahmood Ghumman

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے خطے کی صورتحال کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قطر کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے مغربی سفارتکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ائیربیس کے خلاف مستند ایرانی خطرہ موجود ہے،

اس سے قبل امریکا، برطانیہ اور چین نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی تھی۔

خیا ل رہے کہ قطری فضائی حدود کی بندش ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button