
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید زعیم قادری کی نمازِ جنازہ آج شام بعد از نمازِ مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔مرحوم سید زعیم حسین قادری مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔ وہ حالیہ عرصے میں عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
