
لاہور(ٹی این آئی)ایگزیکٹیو انجنیئر (ایم اینڈ آر )بلڈنگ 1رفاقت، ایس ڈی او اکمل شاہ اور سب انجینئر محمود نے مبینہ طور پر پنجاب کے سرکاری اداروں کی مینٹیننس کی مد میں ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سےکوٹیشیز کے ذریعے بوگس ادائیگیاں کرکے قومی خزانہ کے لاکھوں روپے خورد برد کر لئے ذرائع نے بتایا کہ اکمل شاہ ایس ڈی او نے اپنے ایگزیکٹیو انجنیئر رفاقت کے ساتھ مبینہ ساز باز کر کے سب انجینئر محمود اور ٹھیکداروں کی مبینہ ملی بھگت سے پنجاب کی جیل خانہ جات میں نئے فین،موٹریں،بجلی کی تاروں ،سفیدی،لائیٹوں کی مد میں جعلی کوٹیشیز بنا کر تقریبا ایک کروڑ روپے خورد برد کر لئے ذرائع نے بتایا ایس ڈی او اکمل شاہ نے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنا رکھے ہیں جن میں قیمتی گاڑیاں ،ہاوسنگ کالونیوں میں قیمتی پلاٹ، رہائش گاہیں بنا کر کرایہ پر دے رکھیں اور خود کروڑوں روپے کے بنگلے میں رہائش پذیر ہے ذرائع نے مزید بتایا مذکورہ ایس ڈی او کے بچے لاہور میں اہم سکولز اور کالجز میں زیر تعلیم ہیں جن کے اخراجات ان کی سیلری کے سے کہیں زیادہ ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر کے خلاف اینٹی کرپشن میں قومی خزانہ کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے حوالے انکوائریاں چل رہیں ہیں مگر مذکورہ آفیسر نے اینٹی کرپشن پنجاب کے انویسٹی گیشن آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز کر کے پس پشت ڈلوا رکھی ہیں جبکہ اس حوالے سے ڈی اینٹی کرپشن بھی لاعلم ہیں یا پھر بے بس دکھائی دیتے ہیں۔تاہم اس حوالے سے موقف دریافت کرنے کے لئے ایگزیکٹیو انجنیئر رفاقت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے ماتحت افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی کے پل باندھ دیئے۔