انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیل کو بارہا کہہ چکےکہ ایران کےجوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر

Editor Arshad Mahmood Ghumman

روسی صدر نے  اسکائی نیوز عربیہ سےگفتگو کے دوران جوہری توانائی کو  پُر امن مقاصد کےلیے استعمال کرنے کو  ایران کا حق قرار  دیا، ساتھ ہی واضح کردیا کہ روس اس شعبے میں ایران کو درکار تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر  جاری مذاکراتی عمل سے متعلق  کہا کہ کچھ ایسی تفصیلات ہیں جن پر  اتفاق ممکن ہے یا ہونا چاہیے۔

روسی صدر نے ایران اور اسرائیل کو  مذاکرات میں لچک دکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلےکے حل کے لیے راستے اور طریقے موجود ہیں۔

پیوٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنےکا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو یہ ظاہر کریں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار  موجود ہیں یا وہ انہیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن نے علاقائی خدشات دور کرنے اور  مشترکہ سلامتی کو  یقینی بنانےکے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت پر  زور دیا ۔

یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی نیشنل انٹیلی جنس اور   آئی اے ای اے  نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار  بنانےکی تردید کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button