لاہور ۔(ٹی این آئی )محکمہ ایکسائیز کی جعلی گاڑیوں کی رجسٹریش کیس میں انسپکٹر ایکسائیز وحید مئیو کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست رد کر دی گئی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے ایک گھنٹہ جرح کے بعد ضمانت کی درخواست رد کردیں ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تنویر احمد نے فاضل جج کو دلائل پیش کئے۔ وحید مئیو کی دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں رد کی گئیں۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ وحید مئیو نے جعلی تصدیق کر کے نان کسٹم سات لینڈ کروزر رجسٹر کیں۔ وحید مئیو نے حساس ادارے کے نام پر پونے دو سو گاڑیاں بھی رجسٹر کئیں۔