اہم خبریںپاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی,نئی قیمتوں کا  باضابطہ نوٹیفکیشن  جاری 

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کردی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا  باضابطہ نوٹیفکیشن  جاری  کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button