اہم خبریں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے کورونا کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کی مرتبہ پھر تحسین غیرمعمولی کامیابی ہے، سینٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (ٹی این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے کورونا کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کی ایک بار پھر تحسین پرسینٹر فیصل جاوید نے ڈاکٹر تیدروس کے پاکستان کے بارے میں مثبت تاثرات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے کورونا کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کی مرتبہ پھر تحسین غیرمعمولی کامیابی ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان نے وباء کے پھیلاؤ پر قابو پایا تو اسکے ثمرات ملکی استحکام اور معاشی نمو کی شکل میں ظاہرہورہے ہیں، ثابت ہوگیا کہ وباء کا تدارک اور معیشت کا تحفظ الگ الگ نہیں ایک ساتھ کرنے والے کام ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان روزاول سے یہی تو کہتے آئے ہیں، وباء پر قابوپانے کیساتھ معیشت چلائے رکھنے، بھوک پر قابو پانے اور سماج کے نادار ترین طبقے کا خیال رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانا بھی پاکستان کے ذمے تھا۔ انہوںنے کہاکہ خدا کے فضل سے وزیراعظم کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت نے مزدور، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور عوام کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button