انٹرنیشنلاہم خبریں

دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہےسی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی ۔چینی دفتر خارجہ

اسلام آباد (ٹی این آئی)چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہيں۔
چينی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چين دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پيک) کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں، حربے ناکام ہوں گے۔
ترجمان چینی دفترخارجہ کے مطابق چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button