اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ، لاہور سے دو رجسٹری محرر گرفتار

لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،

لاہور سے دو رجسٹری محرر گرفتار،ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی درخواست پر اقبال ٹاؤن اور نشترٹاؤن کے دو رجسٹری محرروں پر اینٹی کرپشن میں تین پرچے درج۔ ملزمان کو اینٹی کرپشن مے گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا۔

ڈی سی لاہور نے رجسٹری محرر الطاف گوہر وٹو اور خورشید الزمان کے خلاف رشوت طلب کرنے پر ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔دونوں ملزمان کو ویڈیو میں رشوت وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان کےخلاف ویڈیوز وائرل ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے پہلے ہی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی سی لاہور کی درخواست پر رجسٹری محرر علامہ اقبال ٹاؤن الطاف وٹو پر دو پرچے درج ۔ملزمان سائلین سے رشوت کی رقم وصول کرتے ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ملزم الطاف وٹو نے مدعی سے سیل ڈیڈ کی رجسٹریشن کے لئے بیس ہزار روپے رشوت طلب کی۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن لنجاب محمد گوہر نفیس کا کہناتھا کہ سرکاری دفاتر میں ہر قسم کی کرپشن پر صفر ٹالرینس لالیسی ہے۔ عوام جائز کاموں کے لئے رشوت کو ہرگز
برداشت نہ کریں۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button