اہم خبریںپاکستان

مریم نوازکا عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کے لیے درکار حفاظتی آلات استعمال نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button