
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ریسٹ ہاؤس پٹواریاں کے ہال میں عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ(ٹی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت ریسٹ ہاؤس پٹواریاں کے ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر ، اے سی یو ٹی ، تحصیلدار مشتاق راں ، نائب تحصیلدار ان سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے محکمہ مال کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ کے پہلے 2 ورکنگ ڈیز میں صبح 11 سے دوپہر 2 بجے تک چاروں تحصیل ہیڈکوارٹر میں ریونیو عوامی خدمت کورٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام ریونیو کے افسران اور عملہ شریک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کورٹ کا مقصد شہریوں کے محکمہ مال کے متعلقہ شکایات کی سماعت اور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو کورٹ میں عوامی کی جانب سے شکایات کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں اسی روز سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ میں سائلین کے مسائل سنے ان کے حل کی بابت احکامات صادر کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اور محکمہ ہیلتھ اور صحت کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اور وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے کارکردگی ماپنے کیلئے جاری کئے گئے’ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز’ کا جائزہ لیا