شوبز

بھارت کی ٹی وی مشہور اداکار مسکان نینسی نے اپنی نند ہنیسکا موٹوانی، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان نینسی اور اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کے درمیان 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن دو سال بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے۔

 

اب اداکارہ مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شوہر، ساس اور نند ہنسیکا کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند نے زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی جس کے باعث شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

 

اداکارہ کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے اور مطالبات پورے نہ کرنے پر تنگ کیا جاتا تھا، اس دوران ڈپریشن ہوگیا اور لقوے (بیلز پالسی) کا شکار ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button