
چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 4 ارب 42 کروڑ روپے سے 158 جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پراگرس کا جائزہ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman S
سیالکوٹ(ٹی این آئی)سینئر پارلیمنٹرین رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، رکن صوبائی اسمبلی نوید اشرف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار سمیت ایکسین ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز بھی موجود تھے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 4 ارب 42 کروڑ روپے سے 158 جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پراگرس کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت معیاد کے اندر منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور روڈ انفراسٹرکچر کی اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ اربوں روڈ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈز کو محفوظ بنانے کیلئے روڈ کے اطراف مٹی کے ڈھیروں کو روڈ کے لیول سے نیچا کیا جائے تاکہ پانی کھڑا ہونے سے انفراسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچے اور قیمتی سرمایہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام الناس عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکیں۔