
لاہور(ٹی این آئی)پنجاب پولیس کا منظم جرائم کے خلاف فیصلہ کن اقدام!آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس، جس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت۔بین الصوبائی منشیات فروشوں، آرگنائزڈ گینگز اور سنگین جرائم کی سرکوبی کے لیے اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منظم جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کے لیے سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس اور جدید حکمت عملی کی منظوری۔پنجاب بھر میں آرگنائزڈ کرائم کنٹرول کو مزید فعال بنانے کے لیے سی آئی اے کی استعداد کار، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور یکساں ایس او پیز پر غور۔ سنٹرلائزڈ ورکنگ سسٹم اور صوبائی سطح پر دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق پرووینشل آرگنائزڈ کرائم کنٹرول میکانزم اور مؤثر کوارڈینیشن سے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔