
پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 7 لاکھ 92 ہزار 446 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 7 لاکھ 92 ہزار 446 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے، 2276موبائل ٹیموں نے 5 لاکھ 51 ہزار 36 بچوں کو گھروں، 1 لاکھ 557 بچوں کو سکولوں اور 12 ہزار 173 بچوں کو پولیو کی ویکسین کی حفاظتی خوراکیں پلانے کا قومی فریضہ انجام دیا۔ 133 فکسڈ ٹیموں نے دیہی و بنیادی مراکز صحت، تحصیل و ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 6 ہزار 445 بچوں کو کور کیا ، 69 ٹرانزٹ ٹیموں نے 13 ہزار 246 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا کہ مہم کے دوران دوسرے اضلاع اور صوبوں سے آنے 54 ہزار 19 مہمان بچوں کو بھی کور کیا جبکہ مجموعی طور پر 5 ہزار 623 رجسٹرڈ بچے دوسرے شہریوں، صوبے یا ملک ہونے کی وجہ سے کور نہیں کئے جاسکے جن کا مکمل ڈیٹا بیس بنا لیا گیا اور آنے والی مہم میں ان بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر کور کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعے پیش نہیں آیا اور مجموعی طور پر کامیاب مہم تھی جس پر محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کی کاوشیں قابل تحسین رہی۔