
اسلام آباد(ٹی این آئی)قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب خان۔صوبائی وزیربرائے بلدیات ارشدایوب خان۔صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبرایوب ہری پور آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے لاھور میں 21ستمبر کو منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے پارٹی کے عہدیداران۔ممبران ودیگر افراد سے مشاورتی اجلاس کے دوران خطاب کیا۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہاکہ بانی تحریک انصاف کے ویژن کو آگے لے کر چلنا ہے اور 21 ستمبر کے جلسے کو کامیاب کر کے حکومت کو ثابت کرنا ہے کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
