
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل پسرور کے 7 بنیادی مراکز صحت اور دیہی مرکز صحت کی ری ویمپنگ کا منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل پسرور کے 7 بنیادی مراکز صحت اور دیہی مرکز صحت کی ری ویمپنگ کا منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج تحصیل پسرور کے بنیادی مراکز صحت بڈیانہ میں مریم نواز ہیلتھ کلینک میں جاری ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ تحصیل پسرور مراکز صحت سیوال، بلگن، بڈیانہ، بن باجوہ، چوبارہ، جانیوالی اور کنگرہ اور دیہی مرکز صحت کلاسوالہ کی پرانی عمارت کی ری ویمپ کیا جارہا ہے جس سے ان مراکز صحت میں معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں اور اس کی ری ویمپنگ میں پائیدار عمارتیں سامان کا استعمال کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کل 19 بی ایچ یو اور 3 دیہی مراکز صحت کے ہیں۔