
اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے
ضمنی الیکشن پی پی 52 سمبڑیال:پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے ریٹرننگ آفیسر سیالکوٹ کے آفس میں سیکڑوں کارکنوں اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 52 سمبڑیال انتخاب میں حصہ لینے کے لئےسابق چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ اور مرحوم رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشد وڑائچ کی بیٹی حنا ارشد وڑائچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر اقبال سگھیڑا کو جمع کروا دیئے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این ایز نوشین افتخار، رانا شمیم احمد ایم پی ایز، نوید اشرف، رانا فیاض،طارق سبحانی، منشاءاللہ بٹ تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد جلوس کی شکل میں تشریف لائے اور حنا ارشد وڑائچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔