اہم خبریںجرم وسزا

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو

ملاقات ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

راولپنڈی(ٹی این آئی)بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج پر بات چیت کے علاوہ عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button