اہم خبریںجرم وسزا

سی سی ڈی نے کارروائی کے دوران 13سا لہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملذمان کو ہلاک کر دیا

سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا  تو  انہوں نے فائرنگ کردی تاہم سی سی ڈی کی  جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔

لاہور(ٹی این آئی) لاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کےدوران  2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا  تو  انہوں نے فائرنگ کردی تاہم سی سی ڈی کی  جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق ملزمان شعیب اور زبیر نے مانگا منڈی میں 13سا ل کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button