
لاہور(ٹی این آئی) لاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کےدوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی تاہم سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمان شعیب اور زبیر نے مانگا منڈی میں 13سا ل کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔