اہم خبریں

وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے،وفاق یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے سامان بھجوانا چاہیے تھا، بونیر میں سیلاب زدہ علاقوں میں کے پی حکومت کام کررہی ہے۔ وزیراعلی کے پی کے

پشاور(ٹی این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فراز مغل کا کہنا تھاکہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاوڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھاکہ قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے سامان بھجوانا چاہیے تھا، بونیر میں سیلاب زدہ علاقوں میں کے پی حکومت کام کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ خیبرپختونخوا بھر میں درخت لگا رہے ہیں، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور نہروں میں ارلی وارننگ سسٹم موجود ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر خیبر پختونخوا کوترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button