انٹرنیشنلپاکستانشوبز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی وجہ سامنے آگئی؟

دونوں پر الزام ہے کہ بالی وڈ کی یہ شخصیات خراب گاڑیوں کی تشہیر کر رہی ہیں۔انہوں نے خراب پروڈکٹ کے اشتہارات کی تشہیر کر  کے صارفین کو گمراہ کیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کے خلاف  معروف کار برانڈ کی گاڑی  میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور کی وکیل کیرتی سنگھ نے کار برانڈ کی مینو فیکچرنگ میں مبینہ طور پر نقائص سامنے آنے کے بعد کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر، کل وقتی ڈائریکٹر، سی ای او اور شوروم مالکان کےخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔مقدمے میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دونوں پر الزام ہے کہ بالی وڈ کی یہ شخصیات خراب گاڑیوں کی تشہیر کر رہی ہیں۔

درج کی گئی  ایف آئی آر میں کیرتی سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ ’انھوں نے 2022 میں 23 لاکھ 97 ہزار  بھارتی روپے کی کار  بینک لون پر  خریدی تھی، کار خریدنے کا فیصلہ معرو ف بالی وڈ  اداکاروں کے اشتہارات دیکھ کر  اور برانڈ کی جانب سے کار کے مکمل طور  پر’Trouble free‘ ہونے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔تاہم  استعمال کے چند مہینوں کے دوران ہی کار میں تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگیں  حتیٰ کہ ان  مسائل کی بنا پر  کار  کئی بار حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بھی بچی،  ڈیلرشپ سے رابطے پر انہیں بتایا گیاکہ کار کی مینوفیکچرنگ میں خرابی  ہے جسے درست نہیں کیا جا سکتا۔‘

مقدمے میں شاہ رخ اور دپیکا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے خراب پروڈکٹ کے اشتہارات کی تشہیر کر  کے صارفین کو گمراہ کیا ‘۔اس حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات کے خلاف  ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button