
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وزیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔حکام کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ متاثرین کوطبی سہولیات اورکھانا فراہم کیا جارہا ہے اورمتاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کیےگئے ہیں۔مریم نواز نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انہوں نے نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پریشان حال خواتین کو دلاسا دیا، بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ کیمپ میں بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا اور کہاکہ سیلاب متاثرین کو تمام سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے۔