جرم وسزا

احتساب عدالت نے آصف زرداری اورشریک ملزمان پر مزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد (ٹی این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اورشریک ملزمان پر مزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی۔
پیر کو احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیسوں کی سماعت کی جس میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری لگوائی گئی جبکہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوا۔جج اعظم خان نے کہاکہ آپ کہاں تھے کیوں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
ملزم شیر علی نے کہا کہ میں بیمار تھا اس لیے پیش نہیں ہو سکا جج نے کہاکہ ایک بندے کہ وجہ سے سب کو تکلیف ہو رہی ہے۔دورانِ سماعت سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کو پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی چارج شیٹ دی گئی جبکہ ملزمان کو فرد جرم کی نقول بھی فراہم کی گئیں۔عدالت نے سابق صدر پر پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی، پارک لین ریفرنس میں 19 اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں کل 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنس میں گواہ عمران محمود،علی رضا، طارق منیر پیش کیے جائیں گے ،پارک لین ریفرنس میں نبیل ظہور، احسن اسلم اور عبدالقبیر نیب کی جانب سے گواہان پیش کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button