شہر شہر سے

ہمیں باطل کے خلاف ایک پیج پر متحدہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے ۔شہزاد اکبر بٹ

سیالکوٹ( ٹی این آئی )یوم اقبال پر ہیومین ویلفیئر آرگنائز یشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں سابق چیئر مین پریس کلب سیالکوٹ چوہدری محمد صفدر، مزرا حامد بیگ ایڈووکیٹ،رانا عثمان اعظم خان ایڈووکیٹ،چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ،صحافی شہزاد نسیم،صحافی عمران بٹ، صحافی محمد آصف،نائب صدر ایچ ڈبلیواو خلیل بٹ،نائب صدر چوہدری وسیم گجر، وغیرہ شریک ہو ئے چیئر مین ایچ ڈبلیو او شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کی تکمیل آج ہم ایک آزاد مملکت پا کستان میں آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں ہمیں فلسفہ اقبا ل کو سمجھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایچ ڈبلیو او کے پلیٹ فارم سے عملی طور پر ساتھیوں کی مدد سے باطل کیخلاف جہاد کر رہے ہیں گویا انھیں اس مشن میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اقبال نے ہمیں خودی کو بلند کرنے کی سوچ دی ہمیں باطل کیخلاف ایک پیج پر متحد ہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے ایچ ڈبلیواور مظلوموں کی آواز اور باطل کیخلاف ہے ہم اللہ تعالی کے فضل کرم سے باطل کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے ممانان گرامی کیلئے پرتکلف پائے کے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button