شہر شہر سے

افسوس ہمارے سیاسی حریف سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا شوق پورا کر لیں، محمد ارشد وڑائچ

سمبڑیال(ٹی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشد وڑائچ نے کہاکہ افسوس ہمارے سیاسی حریف سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا شوق پورا کر لیں محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے سمبڑیال نے کہا ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ مہنگائی اور بےروزگاری نے 22 کروڑ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین کر لیا ہے انہوں نے کہا کے ہمارے دور میں لوگوں کو روز گار مہیا کئے گئے اور ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے 22 کروڑ عوام کو کینسر جیسی بیماری سے چھٹکارا دیا انہوں نے کہا موجودہ حکومت کا اب جانا ٹھہر گیاہے.
اور میاں نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کی ضرورت ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا تھا مگر آج نالائق ٹولے نے اپنی نالائقی کو چھپانے کے لئے عظیم لیڈر میاں نواز شریف پر جھوٹے الزامات کی بھر مار رہے ہیں جس کا حقیقت سے قطعی تعلق نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پہلے کی طرح آپنے مخالفین کی کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے نےکہا نہ کبھی پہلے انتقامی سیاست کی ہے اور نہ ہی آئیندہ شو ق رکھتے ہیں۔عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کا عزم رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button