اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024ء کی کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کر دیے گئے

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)عام انتخابات 2024ء کی کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کر دیے گئے۔پہلے مرحلے میں 13 ممالک کے 49 صحافیوں کو الیکشن کوریج کے اجازت نامے دیے گئے ہیں جبکہ بقیہ غیرملکی صحافیوں کو پراسس مکمل ہونے پر اجازت نامے جاری کردیے جائیں گے۔چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور ہانگ کانگ کے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاو سربیا، سویڈن، جرمنی، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور کے صحافیوں کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز پرنٹ کیے ہیں، یورپی یونین اور کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔عام انتخابات کے لیے تقریباً 136غیرملکی صحافیوں نے کوریج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button