
لاہور(ٹی این آئی ) ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول لاہور ای ٹی او فیصل سندھو کی ہدایت پر انسپکٹر سید قمر شاہ زیدی کا ٹیم کے ہمراہ ریٹ کر کے 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے انسپکٹر قمر شاہ کو مخبری ملی کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے ملزمان دلاور عباس، شہباز فرید زہریلی شراب کے دھندے سے کئی افراد کی قیمتی جانوں سے کھیل چکے ہیں۔جس پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے انسپکٹر قمر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرحاجی کیمپس لنڈا بزار کے قریب گاڑی نمبر LEV .17B.8884 سے زہریلی شراب کا کاروبار کر نے والے ملزمان کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ بعدازاں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ شراب خود تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 304/21 کا اندرا ج کر کے ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالےسے انسپکٹر قمر شاہ کا کہنا ہے کہ اعلی افسران کی ہدایت پر ایسے ناسور کاروبار کا دھندہ اور انسانی جانوں کا ضیاع کرنےوالوں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رہے گی۔