
اہم خبریںصحت و تعلیم
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
اسلام آباد (ٹی این آئی)کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ماسک کےاستعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144کانفاذ 2 ماہ کیلئےہوگا۔
خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے، وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیےفوری اقدامات کریں