
سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
لاہور (ٹی این آئی ) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔