وفاقی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بارش متاثرین کے لئے پاکستان کارڈ کا اجراء کریں، بلاول بھٹو زرداری
سانگھڑ(ٹی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش متاثرین کی مدد نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بارش متاثرین کے لئے پاکستان کارڈ کا اجراء کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک بھر کا وزیراعظم ہیں ان کو سندھ کے بارش متاثر علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے اور متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری طور پر ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے چاہیے اور بارش، سیلاب اور ٹڈی دل کی وجہ سے بدحالی کا شکار کاشتکاروں کی مدد کرنے چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع سانگھڑ کے تعلقہ کھپرو میں بارش متاثرین کے لئے قائم کردہ ٹینٹ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے کیا. پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر کے ہمراہ ضلع سانگھڑ کے بارش متاثر علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال، فراز احمد ڈیرو،ایم این ای شازیہ مری، نوید ڈیرو. پاکستان پیپلزپارٹی رہنما علی حسن ھنگورجو، جمیل سومرو، فدا حسین ڈکن، علاؤالدِین جونیجو، جہانگیر جونیجو، سرفراز راجڑ، جاوید نایاب لغاری، جام مدد علی، عاجز دھامرہ. پی ڈی ایم ای چیئرمین سلمان شاہ. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور دیگر بھی موجود تھے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کھپرو آمد پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صدر علی حسن ھنگورجو کی رہائش گاہ پر پہنچے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم آپ سے اس مشکل وقت میں دکھ باٹنے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پورے ملک کا ہونا چاہئے، عمران خان کو اس مشکل وقت میں سیلاب متاثر علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے مگر اب وہ میری جانب سے دورہ ہونے کے بعد ضرور آئینگے اور دورہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کے عوام کی مدد کرنے کے لئے بالکل تیار نہیں مگر ہم ان سے اپنا حق چھین کر لینگے، انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،
انہوں نے کہا کہ 2011 میں سیلاب کی وجہ سے پی پی حکومت نے وطن کارڈ کے ذریعے عوام کی مدد کی۔ عمران خان کی حکومت کو بھی عوام کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں میں زیادہ نقصان زراعت پیشہ افراد کا ہوا ہے وفاقی حکومت کو ان کے قرضے معاف کرے اور زراعت کے لئے کوئی خصوصی پیکیج بھی دے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان سے ہر وقت ساتھ ہیں مگر وفاقی حکومت بارش متاثرین کی مدد کرنے کو تیار ہی نہیں. انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بارش متاثر علاقوں کی صورتحال تمام جلد معمول پر آجائے گی. بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ کھپرو میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور وہاں موجود متاثرین سے سہولیات کے متعلق معلومات بھی لی. بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کا واپسی پر لون کھان. پیرومل. نیون آباد چوک. جام نواز علی اور بیرانی میں والہانہ استقبال کیا گیا جس کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی گھر خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی اور اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑینگے. انہوں نے کہا کہ سانگھڑ میں بارش کی وجہ سے بے انتہا نقصان ہوا ہے. انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ متاثر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائے#/s#