پاکستانجرم وسزا

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے شہر بھر میں کریک ڈاﺅن,فیکٹری ایریا کے علاقہ سے بھاری مقدار میں جعلی اور فارمولہ شراب سمیت دو ملزمان گرفتار

CEO:Ch Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے شہر بھر میں کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے،فیکٹری ایریا کے علاقہ سے بھاری مقدار میں جعلی اور فارمولہ شراب سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی جی رضوان اکرم شیر وانی نے کرسمس پر جعلی اور فارمولہ شراب کی فروخت کی روک تھام کے لئے لاہور ایکسائز برانچ کے ای ٹی اوز فیصل شہزاد سندھو اور الطاف چیمہ کو ٹاسک سونپا جنہوں نے قمر الحسن زیدی کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دی جس میں ایکسائز انسپکٹر جاوید اختر،ریحان بخاری،وقاص اسلم ،کانسٹیبلان محمد شکیل اور سعد اللہ شامل تھے ۔انہوںنے مخبر خاص کی اطلاع پر فیکٹری ایریا کے علاقہ بندیاں والا پل پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دو کس منشیات فرشوں محمد اویس سکنہ چونگی امر سدھو اور سلمان سکنہ طارق شاہ روڈ چونگی امرسدھو کو جعلی شراب کے دو کین سمیت گرفتار کرلیا ۔تاہم بعد ازاں ایکسائز انسپکٹر وقاص اسلم کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشن کا آغاز کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button