اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے بیان کی روشنی میں گرفتار ہوئے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ  90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button