اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس، سینئر قانون دان اعتزاز احسن کے انتخابات 90 روز میں کرانے سے متعلق قانونی دلائل۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

کراچی (ٹی این آئی)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں ارکان نے سابق صدر  آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں اور کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات 90 روز میں کرانے کا مؤقف اختیار کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے انتخابات 90 روز میں کرانے سے متعلق قانونی دلائل بھی سامنےرکھے۔

 

ذرائع مخدوم احمد محمود نے عوامی رابطہ مہم اور پنجاب میں سیلاب متاثرہ عوام کی دادرسی کےلیے دوروں کی تجویز دی۔ترجمان کے مطابق سی ای سی ارکان  نے آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button