انٹرنیشنلاہم خبریں

مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔آرمی چیف

راولپنڈی (ٹی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اور پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مصرکے سفیر طارق محمد داہروگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button