
میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے بلڈنگ انسپکٹرز کا نقشے کی آڑھ میں مبینہ قومی خزانہ کو کروڑوں کا چونا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
By Editor Arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی) میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے افسران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی دھجیاں بکھیر نے کا ٹھیکہ لے لیا قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہچانےکا انکشاف ہوا ہے،
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں ٹی ایم او شجاع الرحمن کی مبینہ ملی بھگت سے بلڈنگ انسپکٹرز کی اندھیری نگری،سمبڑیال میں کمرشل بلڈنگز کی نئی تعمیرات پلازے، دکانیں اور مکانات وغیرہ کے مالکان کو مبینہ طور انفورسمنٹ انسپکٹربلڈنگ میونسپل کمیٹی سمبڑیال بوگس نوٹس پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022 کے تحت نقشہ تعمیر مراسلات جاری کیے جاتےہیں، ہمارے ذرائع کے مطابق متعلقہ انسپکٹر بلڈنگ مبینہ طور پر طمع نفسانی کی خاطر شریف شہری مالکان کو ہراساں کر کے مک مکا کیا جاتا ہے بعدازاں وہی نوٹس ردی کی ٹوکری کی زینت کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ متعلقہ افسران لاکھوں روپے کا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں ذرائع میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے مطابق سمبڑیال کے انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگ شیخ وقاص اس بابت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے جاری کئے گئے مختلف نوٹس کو طمع نفسانی کی خاطر ردی کی ٹوکری کی زینت کردیا اور قومی خزانہ میں نقشہ کے لاکھوں روپے جمع نہ کروا کر بلڈنگز کی تعمیرات کروا دی اور ایسا عمل کرنے میں پیش پیش ہے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ انسپکٹر حکومت میں موجود شخصیت کا نام استعمال کر کے اعلی افسران کی بھینڈ بجانے میں بھی نمایاں طور پر اہم اہمیت کا حامل ہےذرائع کے مطابق عرصہ 5 سال سے سمبڑیال میں مین مارکیٹ، بازار کے آگے پیچھے درجنوں پلازے،دکانیں تعمیر تو کی گئیں مگر ان پر لاکھوں روپے کا لگنےوالا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے افسران کی جیبوں کی زینت بن گیا یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹی ایم او شجاع الرحمن نے اپنے آبائی گھر میں ہی آفس بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں ماتحت عملہ لوگوں کو مبینہ طور پر لوٹنے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ ذمہ دران افسران کے خلاف قانونی کارروائی کادائرہ کاروسیع کر کے لوٹی گئی رقوم خزانہ میں واپس کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایک شہری کی درخواست پر بھی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ڈائریکٹر ریجن گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔تاہم بلڈنگ انسپکٹر شیخ وقاص موقف دینے انکاری ہے،اور ٹی ایم او شجاع الرحمن بھی موقف دینے سے انکاری ہیں۔یاد رہے کہ اسوقت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ریٹ فی مرلہ نقشہ 49لاکھ روپے ہے جس کا 10 فی صد قومی خزانہ میں جمع کروانا ہوتا ہے۔