
پشاور (ٹی این آئی)سابق صدرآصف زرداری نے گورنر ہاؤس میں گورنر کے پی غلام علی سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کا وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبےکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ملک محمد سعید نے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دیگرجماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرےگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔