اہم خبریںپاکستان

عام انتخابات8فروری 2024:سابق وزیراعظم نوازشریف سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی درست قرار، جبکہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی بھی درست پائے گئے۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاآج دوسرا روز ہے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ، جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 165 سے مریم نواز کے کاغذات بھی کلیئر قرار دے دیئے  گئے ہیں ۔

 

عام انتخابات کے اعلان کردہ شیڈول  کے مطابق آج بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  کی جا رہی ہے ساتھ ہی پنجاب سےخواتین کی مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔

 

خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے  دی گئی ترجیحی فہرست کی بات کی جائے تو ن لیگ نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرپنجاب سے20امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی، پیپلزپارٹی نےپنجاب سےقومی اسمبلی کیلئے6امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی،ن لیگ نےپنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر58امیدواروں کی فہرست جمع کرا رکھی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نےپنجاب اسمبلی کیلئے 10امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے ،آئی پی پی،پی ٹی آئی نظریاتی ودیگرجماعتوں کے امیدواروں کی 28دسمبرکوکاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
قومی اسمبلی کے راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں ،سابق وزیر داخلہ کی طرف سے چودھری کامران عزیز،چودھری ظہور ایڈووکیٹس بطور اٹارنی پیش ہوئے، سابق وزیر داخلہ کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

 

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے پی پی 165 سے کاعذات کی سکرونٹی مکمل ، کاغذات کی سکرونٹی کے وقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ آر او آفس میں موجود رہے،ریٹرننگ آفیسرنے مریم نواز کے کاغذات مکمل قرار دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button