اسلام آباد (ٹی این آئی)بجلی صارفین پر مزید 82 ارب 69 کروڑ روپےکا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا کو 82 ارب 69 کروڑ روپےکا بوجھ صارفین پر ڈالنےکی درخواست دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے۔
نیپرا کے مابق یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2ارب 27کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔