
لاہور (ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ایوان میں موجود 327 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کے 16 نومنتخب ارکان سپیکر کے انتخاب کے تاریخ ساز الیکشن میں غیر حاضر رہے۔
27مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونےکے سبب 27 مخصوص نشستوں کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا۔ایوان میں موجود 327 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ان میں سے 225 ووٹ ملک محمد احمد خان کو ملے۔