اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن افسران روزانہ صبح کھلی کچہری لگائیں گے، عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں، بدعنوان عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔ ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ افسران روزانہ صبح کھلی کچہری لگائیں گے۔ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجھد کر رہے ہیں،عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں، بدعنوان عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیا گیا جس میں اینٹی کرپشن افسران نے عوام کے مسائل براہ راست سنے ۔

پنجاب بھر کے اینٹی کرپشن دفاتر میں شہریوں نے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل بیان کے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اور ان کھلی کچہریوں کا انعقاد اینٹی کرپشن کی کرپشن کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ ہے تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے مزید کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطے کے لئے پنجاب کے تمام اینٹی کرپشن دفاتر میں روزانہ صبح 10 سے 11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد ہو گا۔ عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں ایسے بدعنوان عناصر کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button