
لاہور (ٹی این آئی) اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کھلی کچہریاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر تمام ریجنل اور ضلعی دفاتر میں دوسرے روز کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیااینٹی کرپشن افسران نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل براہ راست سنےاور افسران نے شہریوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ عوام بے خوف ہو کر کرپٹ عناصر اور کرپشن کی نشاندہی کریں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب کے تمام اینٹی کرپشن دفاتر میں ہر روز صبح 10سے 11 بجے تک کھلی کچہریوں کا انعقاد ہو رہا ہے اور کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔