
لاہور (ٹی این آئی نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )لاہور نے لیسکو کے ایکسیئن رب یار کو کروڑوں روپے کی اووربلنگ کرنے پر گرفتار کر لیا
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کے مطابق باغبانپورہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران لائف لائن صارفین کو زائد یونٹس چارج کئے گئے،صارفین کو1 کروڑ 90لاکھ اضافی یونٹس چارج کئے گئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین پر 48 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن جاری ہے۔