
لاہور(ٹی این آئی)ایف آئی اے نے لیسکو میں لائف لائن صارفین کو کروڑوں کی اووربلنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، دو سے چار کے دوران ڈی بلز، ریویو کیسز، ایم سی اوز سمیت دیگر ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مراسلے کے ذریعے کمپنی کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے دو سے چار سال کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، ایف آئی اے نے دو سال کے دوران چارج ہونیوالے ڈی ٹیکشن بلز اور تبدیل ہونے والے میٹرز کا ریکارڈ ایم سی او رپورٹس کیساتھ مانگ لیا ہے، اسی طرح ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے دو سال کے دوران ریویو ہونے والے بلز کا ڈیٹا جبکہ چار سال کے دوران نصب ہونے والے نیو کنکشنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔